راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بشپ آف لاہور ندیم کامران نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ نم ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ ان اقدامات سے نفرتیں مزید بڑھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں پیر نقیب الرحمان اور پیر محمد حسان حسیب الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا۔ پیر نقیب الرحمن اور پیر حسان حسیب الرحمن نے بشت آف لاہور ندیم کامران اور البرٹ ڈیوڈ کو عید گاہ شریف آمد پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دشمن قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تاہم سکیورٹی فورسز دشمن کے ہر وار کا بھرپور جواب دیں گی اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے: پیر نقیب الرحمن، پیر حسان الرحمان
Feb 02, 2023