لاپتہ افراد کمشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی  


 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)لاپتہ افراد انکوائری کمشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی،اکتیس جنوری تک مجموعی طور پر نو ہزار دو سو چورانوے مقدمات درج ہوئے ، جن میں سے سات ہزار اکتیس کیس نمٹائے گئے۔ گزشتہ ماہ کے دوران 24 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر ہوئے،31 جنوری تک مجموعی طور پر 9 ہزار294 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 7 ہزار 31 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2ہزار256 مقدمات زیر التوا ہیں،گزشتہ ماہ 37 مقدمات نمٹائے گئے،جنوری 2023 کے دوران 27 لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران 24 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا،تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں اور دس مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2023 کے دوران کل مقدمات میں 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں. رپورٹ میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار مارچ 2011 سے جنوری 2023 تک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...