لندن (شنہوا) تنخواہوں پر طویل تنازعات کے تناظر میں پانچ لاکھ کے قریب برطانوی اساتذہ یونیورسٹی کے عملے، ٹرین ڈرائیوروں اور سرکاری ملازمین نے گزشتہ روز ہڑتال کی۔ انگلینڈ اور ویلز میں نیشنل ایجوکیشن یونین کے اساتذہ کے ارکان نے پہلے کئی دنوں میں واک آؤٹ کیا جس سے 23 ہزار 400 سکول متاثر ہوئے۔ یونیورسٹی اور کالج یونین نے کہا کہ برطانیہ بھر کی 150 یونیورسٹیوں میں تقریباً 70 ہزار عملہ تنخواہ کام کے حالات اور پنشن کے تنازعات پر پہلے 18 دنوں کی ہڑتال پر تھا اور ان کے اس احتجاج سے فروری اور مارچ تک 25 لاکھ طلباء متاثر ہوں گے۔ تنخواہ میں معقول اضافہ، محفوظ روزگار اور پنشن میں تباہ کن کٹوتیوں کو واپس لیا جائے۔ نیشنل یونین آف ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (آر ایم ٹی) کے 14 ریل آپریٹرز کے ٹرین ڈرائیور بھی تنخواہ اور شرائط پر ہڑتال کریں گے۔
برطانیہ: تنخواہ، پنشن کا معاملہ، مختلف محکموں کے 5 لاکھ ملازموں کی ہڑتال
Feb 02, 2023