اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمشن نے ایف بی آر کے افسروں کو جنرل الیکشن ڈیوٹی سے استثنی دے دیا۔ ایف بی آر کے مطابق اس کے افسروں کو ریٹرننگ افسر، ڈسٹرکٹ ریترننگ افسر سمیت کسی قسم کی الیکشن ڈیوٹی تفویض نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا پوائنٹ آف سیلز فیس سے ایف بی آر کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے کامن پول فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رولز تیار کر لیے گئے، پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس، منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے، ہیڈ کوارٹر سپورٹ کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا۔ عارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی، سینئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایہ بھی دیا جائے گا۔ ہاؤس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے سکالر شپ بھی ملے گا۔