علماء اور و مشائخ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں: عارف علوی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر  علوی نے ملک کے علمائے کرام اور مشائخ پر زور دیا ہے کہ وہ قرآن، سنت اور احادیث نبوی کی روشنی میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اجاگر کر کے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے مشائخ یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے چیلنجوں کے لیے انسداد انتہا پسندی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں علمائے کرام کی جانب سے مشترکہ کوششوں کے ساتھ ایک جامع ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی، سماجی اصلاح میں کردار ادا کرنے کیلئے علمائے کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام و مشائخ مثبت سماجی تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے بنوں میں آئی ای ڈی دھماکے  میں شہید ہونے والے سپاہی گل شیر شہید کے والد سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...