لندن (نیٹ نیوز) برطانوی سکول کی 12 سالہ ذہین طالبہ نے ایک بیگ پیک بنایا ہے جو نہ صرف پہننے والے کے اطراف کی ہوا کو صاف کر کے خارج کرتا رہتا ہے بلکہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ ایلینور وڈز نے یہ ڈیزائن ایک انجنیئرنگ مقابلے کے لیے تیار کیا ہے تاہم اس کی تحریک ان کی بیمار والدہ ہیں جو دمے کی مریضہ ہے اور معمولی آلودہ ہوا میں بھی پریشان ہو جاتی ہیں۔
اس بیگ کے اندر ایئرفلٹر، پنکھے اور ایک ڈائنیمو بھی نصب ہے۔ اس ایجاد سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد مستفید ہو سکیں گے۔
بیگ