عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید احمد کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لئے پولی کلینک اسپتال لائی مگر سابق وزیر داخلہ نے الکحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا لیکن شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے بھی انکار کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کبھی نشہ کیا اور نا ہی شراب پی، میری جان کو خطرہ ہے۔