لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے ماہ جنوری میں ٹریول آئی سافٹ وئیر کے ذریعے 6لاکھ 27ہزار684 افراد،ہوٹل آئی کے ذریعے ایک لاکھ ایک ہزار 974 اور3ہزار394 فارنرز کے کوائف کا اندراج کیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ٹریول آئی اور ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں کوائف کے اندراج کے دوران 239سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ افراد کو چیک کیا گیا۔