پی ٹی آئی تصیوےر
لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور 31جنوری کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پبلک سیکٹر کالجز کو درپیش چیلنجزپر بحث نیز ایک بصیرت افروز پالیسی وضع کرنے کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔صدارت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن خالد سلیم نے کی۔ ڈی پی آئی پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر، ڈائریکٹر آف کالجز لاہور ڈویژن میاں محمد زاہد بھی شریک ہوے۔ لاہور ڈویژن کے 15 کالجز کی پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر انصر اظہر نے شرکاءکا تعارف کرایا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر کالجز میاں محمد زاہد نے جا مع انداز میں اپنی سفارشات پیش کیں آخر میں پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔