لاہور(لیڈی رپورٹر)اردوسائنس بورڈکے زیراہتمام ’’اردوزبان اور کتاب بینی کے فروغ میں لائبریریوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری لائبریریوں اوریونیورسٹیوں کے لائبریرین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کاشف منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی وجہ سے کتاب بینی کارجحان زوال پذیر ہے۔ بچے کو ابتدائی عمر سے ہی کتاب بینی کی طرف راغب کرنا والدین، اساتذہ اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
’’اردوزبان اور کتاب بینی کے فروغ میں لائبریریوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر کانفرنس
Feb 02, 2024