لاہور( خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت مو¿منٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا ہے کہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی ہدایت پر شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ سابق مفتی اعظم پاکستان مولانامفتی محمد شفیعؒ، بانی جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا مفتی محمدحسنؒ، شیخ التفسیر مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ اور دیگر علماءدیوبند نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا او ر علماءدیوبند نے ہی قائد محمد علی جناحؒ کو ”پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ“ کا نعرہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ میں مخلص تھے لیکن زندگی نے وفاءنہ کی اسی وجہ سے قائد اعظمؒ نے قیام پاکستان کے موقعہ پر پہلی مرتبہ خود آزادی کا پرچم لہرانے کے بجائے شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا ظفر احمد عثمانیؒ کو آزادی کا پرچم لہرانے کی ہدایت کی جنہوں نے مشرقی اورمغربی پاکستان میں آزادی کا پرچم لہرایا۔پاکستان میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی سمیت دیگر علماءکرام، عقیدہ ختم نبوت کے محافظوں، دینی قوتوں کے حمایت یافتہ محب وطن اور دیندار لوگوں کو ہی ووٹ دیکر کامیاب کر وائیں۔
جس طرح علماءدیوبند نے تحریک پاکستان میں حصہ لیتے ہوئے قیام پاکستان کو ممکن بنایا اسی طرح پاکستان کی ترقی و استحکام اورقیام امن کیلئے بھی علماءدیوبنداپناکردار ادا کرتے رہیں گے۔
قائد اعظمؒ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ میں مخلص تھے:مولانا سعید احمد
Feb 02, 2024