لاہور( خصوصی نامہ نگار)کاتب وحی جلیل القدر صحابی پہلے اسلامی بحری بیڑے کے موجداور خال المسلمین سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات 22 رجب المرجب پرسوں ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی۔