محکمہ پرائمری ہیلتھ:221 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم 

Feb 02, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ پرائمری ہیلتھ کے 221 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئیں۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے خصوصی تقریب کے دوران عملے کو موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد اقبال ، ایڈیشنل سیکرٹری خضر افضال، ڈی جی ڈرگز محمد سہیل نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت ،دیہی ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ کرنے والوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ مانیٹرنگ اسسٹنٹس سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کو بہتر طور پر چلانے کیلئے اہم خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر ٹریکر بھی نصب کئے گئے ہیں جس کے ذریعے ان کی آن گراو¿نڈ پوزیشن معلوم کی جا سکے گی۔مانیٹرنگ سٹاف کا معاوضہ بھی بہتر کیا جا رہا ہے اور بہت جلد انہیں ٹیبلٹ بھی مہیا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی پوری ٹیم عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہے۔مجھے محکمہ پرائمری ہیلتھ کی محنتی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔

مزیدخبریں