نا اہل کو ووٹ دینے کی بجائے ووٹ کا استعمال نہ کرنے میں عافیت :اشرف جلالی

لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور اور تحریک لبیک اسلام کے رہبر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ووٹ ایک امانت ہے جس کو اس امانت کے اہل کے سپرد کرنا کارِ ثواب ہے۔ نا اہل کو ووٹ دینے کی بجائے ووٹ کا استعمال نہ کرنے میں عافیت ہے۔ کرپٹ عناصر اور بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو منتخب کرنا اپنے آپ اور اپنے ملک سے زیادتی ہے۔ پولیس ٹاو¿ٹ، رسہ گیر، ظالم وڈیرے اور بدمعاش عناصر ہرگز ووٹ کے حقدار نہیں ہیں۔ نام نہاد سیاستدان اور باری باری اقتدار میں آنے والے سوداگروں نے ملک کی چولیں ہلا کے رکھ دی ہیں۔ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پہ چل رہی ہے۔ پاکستان اپنے نظریے کی صداقت کی بنیاد پر قائم ہے اور ان شاء اللہ تعالیٰ قائم رہے گا۔ ورنہ اس کے خزانے سے تجوریاں بھرنے والوں نے معاذ اللہ اس کو مٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

 پاکستانی سیاست میں لاڈلوں کا تصور بڑا خوفناک ہے۔ لاڈلے اور عاق شدہ لاڈلے قوم کیلئے خواہ مخواہ کا دردِ سر بن چکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن