لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں ملک رشید،کامران مجید اور نوجوان جیالے عاقب سرور پیا نے کہا ہے کہ قوم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کیلئے تیار ہوچکی ہے اور اس مرتبہ لاہور میں بھی تبدیلی آئے گی اور بلاول بھٹو زرداری ایک تاریخی کامیابی حاصل کریں گے،(ن) لیگ جیسی آزمائی ہوئی پارٹی کو بار، بار آزمانا ایک خود فریبی ہے،بھوک،غربت،مایوسی اور مہنگائی مسلط کرنے والی جماعت (ن) لیگ سے نجات حاصل کرنا ہو گی،پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔