پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن، سینکڑوں سیاح، گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل

مری (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مری،گلیات میں شدید برفباری کے باعث پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن میں سینکڑوں سیاح اورگاڑیاں محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔ مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث بہت سے سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں پاک فوج ریسکیو آپریشن کررہی ہے جبکہ سیاحوں کو برف باری سے متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ موسم سرما کے دوران مری اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور مقامی افراد سمیت سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی کے دستوں نے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران سینکڑوں گاڑیوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو مری کے مضافاتی علاقوں سے ریسکیو کر لیا گیا۔ آپریشن میں پاک آرمی کے جوان ضروری سامان کے ساتھ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر گزرگاہوں کو کلیئر کر رہے ہیں۔ شدید سردی کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کو پاک آرمی کی جانب سے امدادی سامان بھی پہنچایا گیا ہے جبکہ متعدد سیاحوں اور خاندانوں کو باحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے مطابق برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں کہا گیا کہ سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔ سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے سے بھی منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاح برفباری کے دوران مری میں رات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...