146 ادویات کی قیمتوں میںاضافے کی منظوری: عام آدمی کو ریلیف کیلئے اقدامات جاری: وزیراعظم

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق کمپیٹیشن کمشن آف پاکستان اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن چین کے مابین مفاہمی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔ یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے، تکنیکی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی ماہر نفسیات محمد سلیم خان کو برطانوی بادشاہ سے ممبر آف برٹش ایمپائر کا ایوارڈ لینے کی اجازت دی گئی۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو اٹلی سے گولڈ میڈل فار ایرو ناٹیکل میرٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈریپ آن لائن پورٹل پر شہری ادویات نہ ملنے کی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ادویات کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...