اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کئی منصوبوں کے لئے گرانٹس منظور

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںوزارت خزانہ ،منصوبہ بندی ،ہائوسنگ کی تکنیکی ختمی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی ۔ وزارت ہوابازی کیلئے 50کروڑروپے کی سپلیمنٹری گرانٹ،ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے 3کروڑ 88لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری کر لی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق خیبر پی کے میںسیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے بھی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔ لاہور میں صاف پانی پروجیکٹ کیلئے  ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ،وزارت تعلیم و تربیت کیلئے 7ارب 15کروڑروپے کی گرانٹ،وزارت ہائوسنگ کیلئے 39کروڑ96لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔کمیٹی کو ملک میں گندم کے ذخائراور طلب پر بریفنگ دی گئی ۔ ای سی سی گلگت بلتستان میںگندم سستے داموں دینے کیلئے عارضی منظوری دیدی گئی ۔ستائیسوں مردم شماری کی مد میں 4ارب کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔وزارت توانائی کی فنانسنگ ریٹ سے متعلق سمری بھی منظور کر لی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن