خیبر پی کے:  جنوری  میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں کیخلاف  219 آپریشن  

Feb 02, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا میں رواں سال جنوری میں دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف 219 آپریشن کیے گئے۔ پشاور سے سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق آپریشنز کے دوران 44 دہشت گردوں کو گرفتار اور 25 کو ہلاک کیا گیا اور دہشت گردی کے واقعات میں 94 کیس رجسٹر ہوئے۔ دہشت گردی کے 44، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے 3، 3 کیس رجسٹر ہوئے۔ اغوا  برائے تاوان کے دو جبکہ ٹیرر فنانسنگ کے ایک کیس میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ سی ٹی ڈی نے درج مقدمات میں نامزد 44 افراد کو ٹریس کیا۔  آپریشن کے دوران 71 کلو گرام بارودی مواد،  12 دستی بم، 109 بندوقیں اور پستولیں برآمد کی گئیں۔

مزیدخبریں