لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 24 گھنٹوں میں 423 ملزم ملوث، مقدمہ درج 7 افراد گرفتار: ترجمان 

لاہور  (اے پی پی)لاہور الیکٹر سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 423 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جس میں سے 170 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 7افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ترجمان  لیسکوکے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15کمرشل،1 زرعی،1انڈسٹریل اور 406 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ70ہزار3سو59یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ33لاکھ86ہزار6سو 13 روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ڈیفنس اے کے علاقے میں کنکشن کو18لاکھ63ہزار2سو12 روپے،شیخوپورہ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ79ہزار روپے،گرین ٹائون کے علاقے میں ملزم کو1لاکھ 54ہزاراورگرین ٹائون میں ہی ملزم کو1لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو145روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل50ہزار 1سو 54 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 46 ہزار 6 سو 34 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17ہزار4سو38 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 2 لاکھ 83 ہزار2سو 63 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کیمالیت2ارب72کروڑ33لاکھ85ہزار3سو32روپے ہے۔ لیسکو چیف نے کہاکہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن