سموگ تدارک درخواستیں، ہائیکورٹ کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کو بسیں خریدنے کا حکم 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے اور نجی سکولوں کو بچوں کیلئے بسیں خریدنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولوں کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے اور بچوں کے لیے بسیں خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2سال قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسیں خریدنے کا کہا گیا تھا لیکن محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کرایا۔ لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہو چکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جا رہے ہیں۔ عدالت نے جوہر ٹان میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے اور حکم دیا کہ ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...