اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کے کہ جنوری 2024 میں برآمدات 2786 ارب ڈالر رہیں۔ برآمدات سال2023 کے جنوری سے 26.9 فیصد زائد ہیں، اس عرصے میں درآمدات میں 4.5 فیصد کمی سے 4.66 ارب ڈالر رہیں ، تجارتی خسارہ ایک سال میں 2.68 ارب ڈالر سے کم ہو کر1.87 ارب ڈالر تک لائے ہیں۔ جولائی سے جنوری تک ملکی برآمدات 12 فیصد بڑھ کر 17.76 ارب ڈالر رہیں۔ جولائی سے جنوری کے دوران درآمدات 16 فیصد کم کر کے 30 ارب ڈالر رہیں ۔ رواں مالی سال تجارتی خسارہ39 فیصد کم کیا ہے۔ تجارتی خسارہ گئے مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوںمیں 20 ارب ڈالر تھا۔