عمران دور میں جھوٹے مقدمے بناکر لیگی رہنمائوں کوجیلوں میں ڈالا گیا: خرم دستگیر 

Feb 02, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جمعیت علما اسلام (ف)نے الیکشن میں 4صوبائی حلقوں کے علاوہ تمام حلقوں میں مسلم لیگ( ن) کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیاگذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 78انجینئر خرم دستگیر خان ساتھیوں کے ہمراہ کے یو آئی( ف) کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے اور  انہوں نے کہا کہ جب جھوٹ اور سچ کی پہچان ختم ہو جائے وہاں انصاف نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہتی،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جس طرح ن لیگ کے قائدین سمیت ورکروں کیخلاف ناجائز ‘جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں جیلوں میں ڈالا گیا تھا اس پر ن لیگ کے قائدین نے تو کوئی شور نہیں مچایا تھا بلکہ نواز شریف ‘شہباز شریف اور پھر مریم بی بی وغیرہ کو بھی جیل میں ڈالنے سے گریز نہ کیا اب عدالتیں انصاف اور حق سچ پر مبنی فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہیںآئندہ الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار کی حمایت کا کہاجس پر ضلعی امیر کے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام ضلع گوجرانوالہ کی سیاسی کمیٹی اور مجلس عاملہ کی مشاورت کے بعد جمعیت علمااسلام کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبدالمعین قریشی،جمعیت علمااسلام ضلع گوجرانوالہ کے سرپرست قاری رفیق عابد علوی،نائب امرا ڈاکٹر محمد اسلم،اکرم خان،ضلعی ناظم حافظ ظفراللہ،مولانا خرم شہزاد،مولانا ساجدفاروقی،ضلعی سالار حافظ محمد الیاس،سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرحیم ملک،ضلعی فوکل پرسن حافظ مرتضی، امیدوران صوبائی اسمبلی پی پی 60عثمان سلیم ایڈووکیٹ و پی پی 65مفتی نوید الدین حیدرجمعیت علما اسلام تحصیل نوشہرہ ورکاں کے امیر حاجی افتخار احمد وسیکرٹری جنرل حاجی ذوالفقار گورائیہ، ڈاکٹر سلیم رضا عبدالقادرعثمان اور مولانا نصرالدین عمرکے ہمراہ اعلان کیا کہ جمعیت علمااسلام کے امیدواران جن 4صوبائی حلقوں سے میدان میں ہیں اسکے علاوہ ضلع بھر کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی بھرپور حمایت کریگی جس پر مرکزی رہنما مسلم لیگ خرم دستگیر خان نے جمعیت علمااسلام کی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے 3 فروری کو منعقدہ جلسہ عام میں جھنڈوں سمیت شرکت کی دعوت دی جسے امیر ضلع نے قبول کرلی ،مسلم لیگی وفد میں جمعیت اہلحدیث کے راہنما و ضلعی امن کمیٹی کے سربراہ حاجی محمد یوسف کھوکھر اور مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے سربراہ کاشف صابر خان بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں