لاہور(خبر نگار) انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نینو مئی کو تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے کیس میں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 3 فروری کو طلب کر لیا،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کوعدالت میں پیش کیا گیا، چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔