سندھ، این اے 217 میں چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر ہو گئے۔ این اے 217 میں نائب قاصد عطاء اللہ کو گرلز پرائمری سکول گولو ہالیپوٹہ میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ جبکہ این اے 217 میں ہی چوکیدار عبدالرؤف کو پرائمری سکول ستار ڈنو بھمرہ میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن  آفیسر اشرف لودھی نے کہا کہ الیکشن عملے کی ڈیوٹیاں آر او لگاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن