عمران کوقانون کے مطابق سزا ملی‘جلد انجام کوپہنچنے والے ہیں: رانا تنویر

Feb 02, 2024

ننکانہ ‘شرقپور (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ترقی اور خوشحالی کے دور کو واپس لائے گی‘چیئرمین پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق سزا ملی وہ قانون کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی گرفت میں بھی آیا ہوا ہے‘گھڑی چور بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب کے حلقہ پی پی 134 سے آزاد امیدوار ملک ذوالقرنین ڈوگر کی طرف سے مسلم لیگی امیدواروں کی حمائیت کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ ملک ذوالقرین ڈوگر نے الیکشن سے دستبردار ہوتے ہوئے این اے 1۱2 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل اور پی پی 134 سے مہرکاشف رنگ الہیٰ پڈھیار کی حمائیت کا اعلان کیا‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔شرقپور‘مسلم لیگ ن کا پاور شو ہزاروں افراد نے کوٹ محمود میں جلسے میں شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احتشام اشرف کی جانب سے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی قیادت کے علاوہ ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی اس موقع پرمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر امیدوار این اے 114رانا تنویر حسین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہر آدمی کے فائدے کی بات کی ہے ۔

مزیدخبریں