واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کا حکم جاری کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پابندیاں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کے باعث جاری کیا گیا۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پینٹاگون میں بریفنگ میں کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں موجودہ صورتحال خطرناک ہے۔ تنازع میں توسیع سے بچیں گے لیکن امریکی دفاع کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ ایران ان مزاحمتی گروپوں کی ٹریننگ اور فنڈنگ کرتا ہے۔ اردن حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا مرحلہ وار جواب دیں گے۔ دریں اثناء مسلح یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں زیتون کے باغات پر دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق زیتون کے 300 سے زائد درخت اکھاڑ کر برباد کر دیئے گئے۔