انتخابی نشان، پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستیں خارج، ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے الیکشن ایکٹ دفعہ 215 کالعدم قرار دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت پر صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے، عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن