بغیر اجازت جلسہ، جمشید دستی  پر50ہزار روپے جرمانہ

Feb 02, 2024

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 پر امیدوار جمشید دستی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔حکام کے مطابق جمشید دستی نے بغیر اجازت جلسہ اور غیر شائستہ تقریر کی تھی۔جمشید دستی کے وکیل نے دعوی ٰ کیا کہ جمشید دستی نے چار دیواری میں کارنر میٹنگ کی تھی، غیراخلاقی زبان بھی استعمال نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں