کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کراچی کی سیکرٹری اطلاعات فلک الماس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئیں۔ آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی نے فلک الماس کو پارٹی مفلر پہنایا محمود مولوی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو اپنے سیاہ مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے، کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے۔