موجودہ انتخابات ملک کی سلامتی ‘ بقاء کا الیکشن ہے: جاوید لطیف 

Feb 02, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر وحلقہ این اے 115 کے امیدوار میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن ملک کی سلامتی اور بقاء کا الیکشن ہے ،ملک کو دلدل اور اندھیروں سے صرف میاں نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں عوام اوپرسے نیچے کی بحث نہیں بلکہ ووٹ صرف میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو دیں انشا اللہ 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی اور انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ہونگے میاں نواز شریف کے سابقہ ادوار میں بھی ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی تھی نیا پاکستان اور تبدیلی کے دعویداروں نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بمب تھما کر ریاست پر حملہ آوری کرائی ،جبکہ نوجوانوں کی ایسی سیاسی تربیت کی جس سے آج خاندانی سسٹم تباہ ہوکر رہ گیا ہے مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر نوجوانوں کی سیاسی تربیت کریگی کیونکہ آج کے انہی ہونہاروں نے کل کو پاک وطن کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی 141 میاں امجدلطیف ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال ، شیخ عظیم جاوید، احمد خورشید ،شیخ یعقوب بگا، اکبر علی چوہان، میاں تنویر حسین،رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس ،حاجی محمدالیاس ، فاروق ہیرا ،سید سجاد حسین شاہ ، میاں رفاقت علی، ملک عرفان اسلام سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں