پاکستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بڑا اعزاز ،تیسری جنرل اسمبلی میں مبصر کا درجہ حاصل 

 لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک غیر معمولی اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کو باضابطہ طور پر ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی تیسری جنرل اسمبلی میں مبصر کا درجہ دیدیا گیا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی تیسری جنرل اسمبلی کا انعقاد بحرین میں منعقد ہوا جس میں پاکستان سافٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے نمائندگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سوفٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن اب عالمی سطح پر ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے 33 مبصرین میں سے ایک ہے اور اس غیر معمولی کامیابی کے حصول سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور آئی ٹی سروسز کی خدمات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ زوہیب خان نے کہا کہ ڈیجیٹل کوارڈی نیشن آرگنائزیشن ایک کثیرالجہتی عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد تمام رکن ممالک کے لیے پائیدار اور جامع ترقی کو تیز کر کے ان کی ڈیجیٹل معیشت کو فعال اور ڈیجیٹل دور میں معیشتوں کو درپیش چیلنجوں میں تعاون اور سہولیات فراہم کر نا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے آغاز اور آئی ٹی کو اس کے فوکس ایریاز میں سے ایک بنانے سے پرائیویٹ سیکٹر کو دنیا بھر سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں اور ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دیا جائے کیونکہ پاکستان کو اب ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ایکسپورٹر کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...