لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باؤلر عبید شاہ نے کہا ہے کہ مینجمنٹ کے دوستانہ رویے کی وجہ سے لڑکے اچھا پرفارم کر رہے ہیں، کوشش ہے ورلڈکپ جیت کر واپس آئیں۔انہوںنے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشن مختلف تھیں، وکٹیں حاصل کرنے سے سپورٹ ملی۔ ٹیم کیلئے اچھی باؤلنگ کرنے کی خوشی ہے۔
کوشش ہے انڈر19ورلڈکپ جیت کر واپس آئیں: عبید شاہ
Feb 02, 2024