لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بڑا ہاتھ ہے۔ سرفراز احمد کو میرے بیٹس ہمیشہ پسند آتے ہیں۔ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اتار چڑھاؤ میں انسان سیکھتا ہے، ذاتیات پر کچھ لوگ اتر آتے ہیں جو اچھا نہیں لگتا۔ اپنے آپ کو ہمیشہ مثبت رکھتا ہوں اور مثبت سوچتا ہوں، کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظرانداز کرتا ہوں۔ جو غلطیاں ہوتی ہیں تو اپنے قریبی اور مینٹورز سے بات کرتا ہوں۔ بطور پروفیشنل آپ پرفیکٹ نہیں ہوتے، کوشش ہوتی ہے کہ تسلسل رہے اور ہر وقت اچھی پرفارمنس ہو۔ فخر زمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا، اس کے ہوتے ہوئے دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے۔ فخر زمان جب بھی کوئی اننگز کھیلتے ہیں تو میچ ون سائیڈڈ ہوجاتا ہے۔بنگلادیشی کھانے تھوڑے سے میٹھے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں زمبابوے کیخلاف شکست سے دل ٹوٹا تھا اور جذباتی ہوگیا تھا۔ پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آنا زندگی کے جذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔ سب سے بڑا ہدف یہ ہے ورلڈ کپ جیتوں اور اس میں پرفارمنس دوں۔ پاکستان سپر لیگ کو بابر اعظم نے دنیا کی سب سے بہترین لیگ قرار دیا۔ تمام ٹیمیں ہی اچھی ہوتی ہیں، انکے پاس مقامی کھلاڑی بھی اچھے ہیں، اس وقت پشاور کی بھی اچھی ٹیم ہے۔
سب سے بڑا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے :ـ بابر اعظم
Feb 02, 2024