دوہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت ، عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ

Feb 02, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قتل اور منشیات کے مقدمات میں اےک مجرم کو سزائے موت، 2کو عمرقید کی سزا سنائی دی گئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی نے دوہرے قتل کے مجرم کوسزائے موت ، عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائیں مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسر نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے محمد اقبال اور شیر دل کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ اپریل2017تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں مجرم عدنان کو عمر قید اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ، مجرم عدنان نے لڑائی جھگڑے کی بناءپر چھریوں کے وار کرکے شہری کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ رواں سال تھانہ گنج منڈی میں درج کیاگیا تھا، عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم بلارو خان کو 9سال قید سخت اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، مجرم سے1480 گرام چر س برآمد ہونے پر رتہ امرال پولیس نے گرفتار کیاتھا،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم یاسر حسین کو 9سال قید سخت اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، مجرم یاسر حسین سے2400 گرام چر س برآمد ہونے پرکہوٹہ پولیس نے گرفتار کیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کی ۔

مزیدخبریں