راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )مسلم لیگ ن کے رہنما اورامیدوارپی پی 18 سجاد خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کوچور چورکہنے والے خود توشہ خانہ سے کروڑوں روپے کی قیمتی اور نادر اشیا چوری کرکے لے گئے جن کوچرا نے پر عدالت نے انہیں قیداورجرمانے کی سزادی ہے یہ حق اورسچ کی فتح ہے اوران ہی چوروں نے اپنی نااہلی ،نالائقی اورکرپشن کی وجہ سے ملک کودیوالیہ کیاتھا جسے اب میاں نواز شریف سنبھالنے کےلئے میدان میں اترے ہیں ان شااللہ 8فروری کو قوم کی اکثریت مسلم لیگ اورمیاں نوازشریف کے شیروں کو شیرکے نشان پرمہریں لگاکر منتخب کرے گی اورمیاں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو اقتصادی اورمعاشی طورپر مستحکم بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 29 میں راجہ ناصر عباسی اور مرزا منصور بیگ کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سجاد خان نے کہا کہ پہلے سے زیادہ ترقیاتی کام کروا کر راولپنڈی کوترقی یافتہ شہر بنائیں گے ۔
نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کومعاشی طورپر مستحکم بنائیں گے،سجاد خان
Feb 02, 2024