راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) ضلع راولپنڈی میں گزشتہ ماہ جنوری کے دوران ٹریفک حادثات ، گیس دھماکوں اور عمارتیں گرنے سمیت 5ہزار 490 مختلف حادثات و واقعات میںمجموعی طور پر19افراد جاں بحق اور1263زخمی ہو گئے جن میں سے 562زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیامختلف حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی املاک ضائع ہوئیں جبکہ رےسکیو ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے درجنوں قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ 94 ملین روپے مالیت کے ممکنہ نقصانات سے بھی شہریوں کو بچا لیا ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ضلع راولپنڈی کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق ریسکیو 1122 راولپنڈی کومجموعی طور پر جنوری میں 34ہزار765 کالیں موصول ہوئیں جن میں 5ہزار490 کالوںمیں 1260 ٹریفک حادثات، 144 آگ لگنے، 150 جرائم کے واقعات ،3 عمارات وکمرے گرنے کے واقعات،11 چھوٹے بڑے گیس وسلنڈر دھماکے اور 508 مختلف نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 5062 افراد کو بروقت ریسکیو سروسز فراہم کی گئیںجبکہ 3414 طبی طور پر بیمار افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 1260 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 556 شدید زخمی اور 701 معمولی زخمی ہوئے آگ لگنے کے 144واقعات میں 1شخص جاں بحق اورمجموعی طور پر7 افراد متاثر ہوئےاسی طرح 8 جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
جنوری میں5ہزار 490 حادثات و واقعات میں19افراد جاں بحق،1263زخمی
Feb 02, 2024