آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے،ترجمان

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے اتھارٹی نے ایف آئی آرز درج کرانے سے پہلے ان تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سپانسرز کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔ سبھی کو متنبہ کیا ہے کہ آر ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں ہاؤسنگ سکیموں، اپارٹمنٹ پراجیکٹس، کمرشل عمارتوں وغیرہ کو شروع کرنے کے لیے مطلوبہ این او سی حاصل کیے بغیر، ہر قسم کے اشتہارات، مارکیٹنگ اور ایسے منصوبوں کی ڈویلپمنٹ ،اشتہاری ایجنسیاں، پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، سول پروپرائٹر شپ وغیرہ غیر قانونی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن