راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اور حلقہ این اے 57کے امیدوار شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ ہم 8فروری کے انتخابی عمل سے نام نہاد فرزند راولپنڈی کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے انکی ضمانت بھی ضبط ہوگی ووٹ کی طاقت سے عوام اسکو شکست دےں گے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شیخ رشید احمد نے پار ٹی ٹکٹ کے حوالے سے جھوٹا الزام لگاکر دراصل الیکشن سے دستبردار ہونے کا معنی خیز اعلان کیا ہے الیکشن اب انکے بس کی بات نہیں رہے وہ عملی طور الیکشن ہار چکے ہیں وہ عمر کے اس حصے میں پہنچ چکے ہیں جہاں انھیں اب صرف آرام کی ضرورت ہے انکا کہنا تھا کہ میری پٹیشن پر ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے حکم جاری کردیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پٹیشنر کے تحفظات دور کرنے اور قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے انکا موقف تھا کہ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ہونے کے باعث پولیس گھر اور دفتر پر چھاپے مار رہی ہے، جس بلڈنگ میں انتخابی دفتر بنایا اس کے مالک کو دھمکیاں دیکر بند کروا دیاجاتا ہے انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ عدالت عالیہ کے فےصلے کے بعد بھی پولیس اور انتظامیہ اپنی روش تبدیل نہیں کرتی تو پھر توہین عدالت کا آپشن ہمارے پاس موجود ہے