8فروری کو پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی ہی میدان مارے گی، مشترکہ بیان

Feb 02, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت اور غریبوں کی اعلی ایوانوں میں آواز ہے۔نگران حکومت اپنی عیاشوں کا بوجھ غریب عوام پر نہ ڈالیں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ن لیگ نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دےا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مسیحی رہنما اور پی وائی او کے رہنماؤں راشد چوہان، علی مصطفی،سہیل رومی، ندیم بھٹی ،لالا ظہور راجپوت ، ندیم خان، عمر خان، ملک آفاق، راجہ عمران بگا، علی اکبر نے آج بروزجمعہ ستارہ مارکیٹ مےں پیپلز پارٹی کے نامزاد امیدوارسبط الحیدربخاری کے ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشترکہ بیان میں کےا انہوں نے کہا ن لیگ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے، نگران حکومت نے غریب عوام پرپٹرولیم بم گراتے ہوئے بجلی ،ایل پی جی ،سوئی گیس کی قےمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام سے ان کا آخری نوالہ بھی چھےن لیاہے۔ 8فروری کو پورے پاکستان مےں پیپلز پارٹی ہی میدان مارے گی۔پاکستان میں خوشحالی کا دور لا کر رہیں گے، انشا اللہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنےں گے۔راشد چوہان نے کہا 8فروری کو سبطی شاہ منتخب ہو کرعلاقہ کی تعمیراورترقی کی نئی منزلوں کا تعین کیا جائے گا مسیحی برادری کی آبادیوں کومالکانہ حقوق، بجلی، پانی، سوئی گیس جیسی سب سہولتیں فراہم کی جائےں۔

مزیدخبریں