راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات ،لیپ ٹاپ ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تھانہ صدربیرونی کو محمد اسحاق نے بتایا کہ خیابان جناح میں دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد میری دکان میں آئے اور گن پوائنٹ پر میری جیب اور کاؤنٹر سے 80 ہزارروپے کی نقدی چھین لی میری مذاحمت پر فائرنگ کرکے مدعی کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے تھانہ کینٹ کو کامران علی خان نے بتایا کہ بینک روڈ پر میں اور میری بیوی پیدل جا رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار مجھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگیا جس میں 70 ہزار روپے کی نقدی تھی تھانہ روات کو عابد نے بتایا کہ میرے گھر کی انٹرنس کا شیشہ توڑکر44 لاکھ روپے کی نقدی ،ساڑھے22 تولہ سونا ،گھڑیاں اور قیمتی کپڑے چوری کرلئے گئے جبکہ تھانہ روات کو ہی بابر نے بتایا کہ میرے گھر سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی ،تین لاکھ روپے مالیتی سونا ،لیپ ٹاپ ،گھڑیاں ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ ریس کورس کومحمدجنید خان نے بتایا کہ رینج روڈ پر اپنی آٹا چکی میں موجود تھا کہ چار مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر مجھ سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو ملک محمد ذکریا نے بتایا کہ اڈیالہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے پستول میرے پیٹ پر رکھا اور مجھ سے تین لاکھ سات ہزار روپے کی نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے
تھانہ کینٹ کو جمیل رب اظہر نے بتایا کہ حیدر روڈپر میری گاڑی کا شیشہ توڑکر لیپ ٹاپ چوری کرلیا گیا تھانہ صدربیرونی کو محمد بلال نے بتایا کہ ڈھوک راجگان سے میرا موٹر سائیکل نمبر ALA 6105 چوری ہوگیا تھانہ نصیرآبادکو محمد یعقوب نے بتایا کہ مصریال روڈ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIK2296چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹان کو محمد اویس نے بتایا کہ بی بلاک سے میرا موٹر سائیکل نمبرAMR 4447 چوری ہوگیا۔
مسلح افرادنے دکاندار سے80 ہزارروپے چھین لئے ، مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردےا
Feb 02, 2024