مقدس ناموں کی بے حرمتی گناہ کبیرہ ہے،وفاق المدارس الرضویہ 

اسلام آباد(خبر نگار) وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ مفتیان کرام،علما و مشائخ اور مدارس کے سربراہان نے اپیل کی ہے کہ وطن عزیز کی سیاسی، مذہبی جماعتوں کے عہدیدارن اور امیدواران انتخابات کے سلسلہ میں جاری الیکشن کی تشہری مہم میں وال چاکنگ، بینرز،کارڈز اور پینا فلیکسوں پر خانہ کعبہ،گنبدخضری کی تصاویر،آقا کریم کا اسم گرامی،قرانی آیات وحدیث مبارکہ اور دیگر مقدس کلمات اور ناموں کو نہ لکھوائیں یا پھر انکے تقدس کا پورا پورا خیال رکھا جائے اور انکی بے حرمتی سے بچا جائے، شعائر اسلام کا ادب و احترام ہر مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔حکومت ایسی تشہری مہم روکنے کیلئے سخت اقدام اٹھائے۔ اپیل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد کریم خان،ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری،مفتی امان اللہ شاکر،ڈاکٹر مفتی محمد عمران انور نظامی،پیر ضیا المصطفیٰ حقانی،صاحبزادہ پیرفاروق ہمدمی،علامہ ارشد جاوید مصطفائی،صاحبزادہ پیر معاذالمصطفی القادری، مفتی محمد کاظم فریدی،مفتی جمیل احمد رضوی،محمد اکرم رضوی، صاحبزادہ حامد رضا چشتی اوردیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن