کمپیوٹر وائرس دنیا میں حملوں کی زیادہ مروجہ اقسام میں سے ایک ہے،عثمان قریشی

اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان میں کیسپرسکی کے نمائندہ عثمان قریشی کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر وائرس دنیا میں کیے جانے والے حملوں کی سب سے زیادہ مروجہ اقسام میں سے ایک ہے، اور سائبرسیکیوریٹی حل کی ترقی کے ساتھ سائبر کریمینلز سیکیورٹی سسٹمز کو بائی پاس کرنے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ہم کمزوریوں کو تلاش کرنے اور اسی مناسبت سے حملوں کو ناکام بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجیز کو تیار اور اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنے سسٹمز اور اپنے سلیوشنز پر تحقیق کرتے ہیں۔
سائبر سکیورٹی حملوں کی موجودہ صورتحال میں، کیسپرسکی کے اینٹی وائرس سلیوشنز نے خود مختار سیکیورٹی ٹیسٹنگ کمپنی ایس ای لیبز کے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ممکن ریٹنگ حاصل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن