ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرکے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیارفتار ملزم محمد وقاص پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف سرگودھا پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھاایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے ،بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...