اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے ) کی ڈی جی فرزانہ الطاف شاہ نے کہا ہے کہ پلاسٹک کو کنورٹ کر کے ایسی چیز لائیں جو ماحول دوست ہودنیا کے ممالک اس وقت پلاسٹک کو ترک کرتے جا رہے ہیں ہم گرین بنچز پروگرام لا رہے ہیںاسلام آباد کو زیرو پلاسٹک پر لے کر جائیں گے ہمارا انیشیٹیو زیرو بجٹ پر ہے یہ نان پولیٹیکل ایجنڈا ہے سیاسی طور پر ماحولیات کے معاملے پر کسی پارٹی کا کوئی اختلاف نہیں ہوتاان خیالات کا اظہار فرزانہ الطاف شاہ نے گرین مشن پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔