اسلام آباد(وقائع نگار)قومی یکجہتی اتحاد کے رہنما اور انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل کا این اے 46 میں مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کی حمایت کا اعلان،دیندار لوگوں کو اسمبلی میں پہنچانا ہوگا،مرکزی مسلم لیگ قومی یکجہتی اتحاد کا حصہ ہے،چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کو این اے 46 سے کامیاب کروائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انصارالامہ پاکستان کے سربراہ اور قومی یکجہتی اتحاد کے رہنما مولانا فضل الرحمان خلیل نے جامعہ خالد بن ولیدمیں چوہدری شفیق الرحمان سے ملاقات کے دوران کیا۔
،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا جبکہ اسمبلیوں میں دیندار طبقہ نہ ہونے کے برابر ہے،این اے 46 کیلئے بہترین موقع ہے اس بار یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیناتمام کارکنان آٹھ فروری کو ہمارے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری شفیق الرحمان کے انتخابی نشان کرسی پر مہر لگائیں
اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا حمایت ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہناتھا کہ وہ حلقے کی توقعات پر پورا اتریں گے۔