طارق محمود قاضی کی بطور پرنسپل قائد تعیناتی خوش آئند ، افتخاراحمد

 فتح جنگ(نامہ نگار)رفاہ کالج فتح جنگ کے پرنسپل افتخاراحمد نے تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کی معر و ف تعلیمی شخصیت ڈاکٹر طارق محمود قاضی آ ف حطار کو قا ئد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ (قائد )ا سلام آباد کا پرنسپل بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آئند قراردیا.قائد اعظم اکیڈمی اسلام آباد میں مبارک باد دینے کے موقع پہ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طارق محمود قاضی معروف ٹرینر اور تربیت اساتذہ سے وابستہ تجربہ کار شخصیت ہیں جوکہ اس تربیتی ادارے کو بہترین اندازمیں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انھوں نے رفاہ کالج فتح جنگ کے دورہ کی دعوت بھی دی جوانھوں نے قبول کی اور ادارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا.اس موقع پہ فتح جنگ سے ہیڈماسٹرڈاکٹر مبشر جاویداورفتح جنگ کی معروف شاعرہ پروفیسرڈاکٹر شازیہ اکبر بھی موجودتھیں۔

ای پیپر دی نیشن