کلرسیداں(نامہ نگار) شدید طوفان و موسلادھار بار ش ژالہ باری کے ساتھ شدید گرج و چمک نے بستروں میں آرام کرنے والے سینکڑوں لوگوں کو استغفراللہ کا ورد کرنے پر مجبور کردیا شدید گرج و چمک نے ماحول کو خوفناک بنایا اس دوران کلرسیداں کے گا¶ں برانڈی نزد سرصوبہ شاہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے وہاں بیڈ پر سوئی ہوئی 45 سالہ خاتون سفینہ بی بی زوجہ رقیب،اس کی 6 سالہ بیٹی صفہ مروا اور پانچ سالہ دعا نور جھلس گئیں جنہیں کلرسیداں سے پمز اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ آسمانی بجلی گرنے سے کمرے میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور بیڈ میں بھی سوراخ پڑ گیا ۔ادہر موسمی شدت نے بجلی کے ترسیلی نظام کو تہس نہس کردیا بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے بعض علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی ۔کلرسیداں کے شہری علاقے میں بارہ گھنٹوں بعد بجلی کا نظام بحال ہوا ،اس دوران متاثرہ علاقوں میں لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی مارے مارے پھرتے رہے۔
کلرسیداں، شدید آندھی، موسلادھار بارش ، ژالہ باری،بجلی غائب
Feb 02, 2024