کھنڈہ (نامہ نگار) ر ہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار غلام قادر جھنڈ یا ل نے کہا ہے کہ 8 فر و ی پیپلز پارٹی کی یقینی کا میا بی کا دن,سیاسی مخا لفین کو عوام کی طاقت سے چاروں شانے چت کرائیں گے ملک و قوم کو مخلص لیڈر کی ضرورت ہے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے عوام الیکشن کے دن تیر پر مہر لگائیں گے بحرانوں مسائل و مشکلات میں گرے مملکت خداداد کا روشن مستقبل ہوگا ملکی استحکام کے لئے پیپلز پارٹی سے بڑھ کر کسی نے خدمت نہیں کی,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی سیاست کی ہے آج ملک کو مخلص لیڈر کی ضرورت ہے جو بلاول بھٹو کی صورت میں موجود ہے انشااللہ وہ ہی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہونگے پیپلز پارٹی سے بڑھ کر کسی نے ملک کی خدمت نہیں کی اقتدار میں آکر پسے ہوئے طبقات کو محرومیوں مایوسیوں سے نکال کرترقی و خوشحالی کی جانب لیکر جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ایک مسلط کردہ حکومت نے انکے منہ سے نوالہ تک چھین لیا اب مستقبل کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی منفی سوچ اور انکے رویوں کی نذر ہونے سے بچانا ہماری ملی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ امیدوار این اے 50 سردار سلیم حیدر خان اور امیدوار پی پی 4 حاجی ملک ریاست سدریال انشااللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرینگے۔
ملک کو مخلس لیڈ ر کی ضرورت 8فروی پئپلز پاڑتی کی جیت دن ہے
Feb 02, 2024