ایم کیو ایم پاکستان کی انتخابی مہم نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے، زاہد ملک

Feb 02, 2024

 راولپنڈی(نوائے وقت رپو رٹ ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو نیئر زاہد ملک، جنرل سیکرٹری پنجاب عتیق الرحمن، نثار احمد گھکھڑ نے ایم کیو ایم پاکستان کے نامز د امیدوار حلقہ این اے 55راولپنڈی رازق محمود بھٹی کے مصریال روڈ پر مرکزی آفس کا افتتاح کردیا۔الیکشن آ فس کی افتتاحی تقریب میں راجہ ساجد، بھٹی، ظفر محمو د بھٹی، راجہ ثاقب محمود، راجہ صداقت محمود، فرخ تنویر ، عتیق خان، کامران خان، ہارون خالد، خالد محمود، اشتیاق احمد، ملک نوید و دیگر عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو نیئر زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی انتخابی مہم نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے 8فروری عوام کی جیت کا دن ہے عوام آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کردیں گے، رازق محمود بھٹی حلقہ انتخاب کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پنجاب عتیق الرحمن نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان غریب متوسط اور پڑھے لکھے طبقات کی جما عت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے نامز د امیدوار حلقہ این اے 55 راولپنڈی رازق محمود بھٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کا منشور صرف انتخابی منشور نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی قسمت بدلنے کا منشور ہے ۔

مزیدخبریں